حکومت ملکی خوشحالی کیلئے بھرپور کام کر رہی:چودھری عبد الرحمان

حکومت ملکی خوشحالی کیلئے بھرپور  کام کر رہی:چودھری عبد الرحمان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چودھری عبد الرحمان نے حکومت کے اوورسیز پاکستانیز کنونشن اور پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا حکومت ملک کو خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

 اوورسیز پاکستانیوں کے خصوصی پیکیج کے اعلان پر حکومت کے شکر گزار ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری عبد الرحمان نے کہا وہ دن دور نہیں جب پاکستان پھر ایشین ٹائیگر بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں