وفاقی محتسب:پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری، شکایات کا ازالہ

وفاقی محتسب:پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری، شکایات کا ازالہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈوائزر ہارون سکندر پاشا نے پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری لگائی اور وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کر کے گیس۔۔۔

 بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکایات موقع پر ہی حل کر ا دیں۔ زیا دہ شکایات بی آئی ایس پی سے ما لی امداد کی معطلی، بجلی کے ٹرانسفا رمر اور کھمبے نہ لگا نے، بجلی کے کنکشن و زائدبلوں اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے ۔ وفاقی محتسب کے افسران نے تحصیل انتظا میہ کے افسران سے عوا می مسا ئل حل کر نے کے حوا لے سے با ت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں