ڈینگی سرویلنس : اپریل میں 1323 مقامات پر لاروا برآمد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عبداللہ خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم اپریل سے تاحال کی ان ڈور سرویلنس رپورٹ کے مطابق ٹاؤن سطح پر 3,26,163 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور 1ہزار 122 گھروں میں لاروا پایا گیا جبکہ 1,690 کنٹینرز مثبت آئے ، آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران 98,535 مقامات چیک کیے گئے اور 201مثبت نکلے جبکہ 284 کنٹینرز میں ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے رواں سال 149 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 246 مقامات کو سیل کیا گیا، 805 چالان کیے گئے ، اس دوران 4لاکھ 7ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سویپ اپ سرگرمیوں کے فیز 6 کے تحت 19 مارچ سے 15 اپریل تک بریفنگ بھی دی گئی۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی ان ڈور سرویلنس کے تحت 19,89,272 گھروں کو چیک کیا گیا، 3ہزار 52 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی، آؤٹ ڈور رپورٹ کے مطابق 4,15,533 مقامات کو چیک کیا گیا اور 445 مقامات پر ڈینگی لاروا ملا۔