چیئرمین سینیٹ سے وزیر ثقافت کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

چیئرمین سینیٹ سے وزیر ثقافت کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کے ثقافتی اثاثوں کے تحفظ، فنونِ لطیفہ کے فروغ اور قومی ورثے کو آئندہ نسلوں تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کا ثقافتی ورثہ ہماری پہچان اور قومی شناخت کا اہم ستون ہے ، جسے محفوظ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پارلیمانی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے وزارت کی ترجیحات اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں