10 ملزم گرفتار ،25موٹر سائیکل،15کارٹن سرف ، نقدی برآمد
اولپنڈی( خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 4 الگ کارروائیوں میں 10ملزمان کو گرفتار کر کے25 چوری شدہ موٹر سائیکل۔۔
، 2فریم، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔تھانہ ٹیکسلا نے مجاہد نامی ملزم کو گرفتار کر کے 11مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔ تھانہ پیرودھائی نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب حماد، نصیر خان، زیاد ضمیر اور واصف کو گرفتار کر کے 4موٹر سائیکل، 2ہزار روپے نقدی ، 15کا رٹن سرف اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تھانہ آراے بازار نے چوری کی واردات میں مطلوب بلال اور مجتبیٰ کو گرفتار کر کے 15کارٹن سرف برآمد کرلیا۔ تھانہ ریس کورس نے مطلوب محسن، آصف اور عدنان کو گرفتار کر کے 10مسروقہ موٹر سائیکل اور 2 فریم برآمد کر لئے ۔