حسن ابدال :فرار ہونیوالا ملزم دوبارہ گرفتار، فائرنگ سے ہلاک

حسن ابدال :فرار ہونیوالا ملزم دوبارہ گرفتار، فائرنگ سے ہلاک

حسن ابدال (نمائندہ دنیا ) حسن ابدال میں ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے والا ملزم دوبارہ گرفتاری کی کارروائی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔۔

جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سٹی پولیس کی حراست میں ملزم کو برآمدگی کے بعد تھانے منتقل کیا جا رہا تھا ، نامعلوم افراد فائرنگ کر کے پولیس حراست سے لے کر فرار ہو گئے ۔ ملزم حلال خان ڈکیتی اور راہزنی کی 30سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں