اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،600کلو مضر صحت کیچپ تلف

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،600کلو مضر صحت کیچپ تلف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترلائی میں کیچپ یونٹ پر چھاپہ مار کر 600 کلو مضر صحت کیچپ، 130 کلو سویٹنر، رنگ تلف کر کے یونٹ سیل کر دیا ۔۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق یونٹ سے مایا، ممنوعہ رنگ اور مختلف سویٹنر برآمد کر کے تلف کیے گئے ، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر مضر صحت کیچپ تلف کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ کیچپ کا معیار مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا،لیبل بھی قوانین کے خلاف تھا۔انہوں نے کہاکہ یونٹ میں حشرات کی بھرمار، سگریٹ کی باقیات اور دیواروں پر جالے لگے پائے گئے ۔ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہاکہ ناقص غیر معیاری کیچپ کا استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں