روبینہ خالد کابی آئی ایس پی زونل آفس کراچی کا دورہ ،اقدامات کا جائزہ

 روبینہ خالد کابی آئی ایس پی زونل آفس کراچی کا دورہ ،اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی مرکزی زونل آفس کراچی کا دورہ کیا ۔۔۔

 دورے کا مقصد صوبے میں بی آئی ایس پی کے جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈی جی سندھ نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 2.7 ملین سے زیادہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام نے 2.5 ملین بچوں کے سکولوں میں اندراج کو یقینی بنایا جبکہ بینظیر نشوونما پروگرام سے 5.6ملین حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور شیر خوار بچے مستفید ہورہے ہیں۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے عوامی خدشات کو بروقت حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستحقین کی شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں