سرکاری اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا:علیم خان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پوسٹل لائف انشورنس کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔۔
اور کمپنی کی ساکھ بہتر اور منافع بخش بنانے کیلئے نیابزنس پلان طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی بھی ادارے کی آمدنی کا کم اور اخراجات کا زیادہ ہونا ناقابل قبول ہے ، سرکاری اداروں کو کرپشن اور نا اہلی کی دیمک سے پاک کرنا ہوگا۔ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی اپنے ذمے واجب الادا کلیمز کی ادائیگی کا جلد سے جلد بندوبست کرے اور یہ ادارہ اپنی کوتاہیاں دور کر کے نیا \\\" روڈ میپ \\\"دے ۔ سرکاری فنڈز کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ سرکاری افسران اپنا مزاج بدلیں اور نئے تقاضوں کے مطابق اصلاحات لائیں ۔