جڑواں شہروں کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس تعمیر کرینگے ، چیئرمین سی ڈی اے

 جڑواں شہروں کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس تعمیر کرینگے ، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اعلیٰ، معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں کیلئے جدید ترین سلاٹر ہاؤس تعمیر کیا جائیگا ۔

 اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس کی اپ گریڈیشن کیلئے بہترین فنانشل ماڈل تیار کیا جائے اور اس حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے ۔ انہوں نے جڑواں شہروں میں گوشت کی فراہمی کے حوالے سے طلب و رسد کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ جڑواں شہروں کی مشترکہ انتظامیہ پر مشتمل میٹ بورڈ تشکیل دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں