ڈکیتی، سنیچنگ کیسز میں مطلوب 5 ڈاکو زخمی ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) ڈکیتی، سنیچنگ اور چوری کے مقدمات میں مطلوب پانچ ڈاکو زخمی ساتھی سمیت گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات گئے 15کال پر شہری سے 10لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملی، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروںکو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس نے ارسلان، قاسم، کاشف، زاہد اور شعبان کو گرفتار کر کے شہری سے چھینے گئے 10 لاکھ روپے ، موبائل فون اور گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سنیچنگ اور چوری کے درجنوں مقدمات میں ملوث اور مطلوب ہیں۔