اسسٹنٹ کمشنرز کا آر ڈبلیو ایم سی کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

اسسٹنٹ کمشنرز کا آر ڈبلیو ایم سی  کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سٹی صدر اور کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر ایمان ظفر، حاکم خان اور الماس صبیح ثاقب نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سی ای او رانا ساجد صفدر سے ملاقات کی۔

 ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں جاری صفائی آپریشنز، عوامی شکایات کے ازالے اور کوڑا کرکٹ کی موثر تلفی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو مرکزی کنٹرول روم میں آپریشنل سرگرمیوں، گاڑیوں کی جی پی ایس ٹریکنگ، شکایات کے ازالے کے سسٹم اور صفائی کے حوالے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور آر ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ رانا ساجد صفدر نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا جدید اور موثر نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں