بہارہ کہو:ایس پی رورل کی کھلی کچہری، شہری شریک نہ ہو سکے

بہارہ کہو:ایس پی رورل کی کھلی کچہری، شہری شریک نہ ہو سکے

بہارہ کہو (شاکر ملک) ایس پی رورل زون کی کھلی کچہری میں مخصوص لوگوں کو دعوت ملنے کی وجہ سے عوام شرکت نہ کر سکے، چند تاجر رہنما ہی شریک ہوئے۔۔۔

 شہریوں نے تھانہ بہارہ کہو یا عوامی مقام پر کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایس پی رورل کاظم نقوی کی ایک روز قبل کھلی کچہری شادی ہال میں لگائی گئی تاہم عوام کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی جس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا، کھلی کچہری میں بیشتر تاجر اور تاجر تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوئے، عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی۔ شہریوں نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی کہ تھانہ بہارہ کہو اور پھلگراں کے عوام کو بے پناہ مسائل درپیش ہیں جو اعلیٰ افسران تک پہنچانا چاہتے ہیں اس لیے کھلی کچہری تھانے میں منعقد کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں