اسلام آباد:رواںماہ 18مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی

اسلام آباد:رواںماہ 18مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا رواں سال اسلام آباد میں ابھی تک مجموعی طور پر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔

 رواں ماہ اسلام آباد کے 18مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی، ٹیموں کی جانب سے شہر میں مجموعی طور پر 5518ہاٹ سپاٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے ڈینگی کیسز کا جائزہ لیا گیا، بتایا گیا کہ گزشتہ برس اسلام آباد میں 3970اور راولپنڈی میں 6620 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی سے اسلام آباد میں 15 اور راولپنڈی میں 25 اموات ہوئی تھیں، جڑواں شہروں کے بارڈر ایریاز میں لاروا کی نشاندہی پر کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ انسداد پولیو مہم کے ایریا ڈسٹری بیوشن پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں