ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے، حل کیلئے احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا شہری اپنی شکایات آئی جی پی شکایت سیل1715پر بھی درج کرا سکتے ہیں، تمام زونل ایس پیز بھی اپنے اپنے زون میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات دیئے ہیں، کوئی بھی شہری کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے۔