غزہ مارچ : راولپنڈی کی ریلی 2 بجے روانہ ہوگی

غزہ مارچ : راولپنڈی کی ریلی 2 بجے روانہ ہوگی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عارف شیرازی نے کہا اسلام آباد میں آج غزہ مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی کی ریلی 2بجے شمس آباد مری روڈ سے روانہ ہوگی۔

ٹیکسلا، واہ، گوجر خان، دولتالہ، مندرہ، کلر سیداں، روات، چکری اور کہوٹہ سے بھی عوام جلوسوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ اہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیل و امریکا کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اظہار نفرت کیلئے 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن میں بھر پور حصہ لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں