انشورنس کمپنی اور ون لنک کا شراکت داری معاہدہ
راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر ) یونائیٹڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ ون لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری میں داخل ہو گئی جس کا مقصد ون لنک کے ملک گیر پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل انشورنس خدمات فراہم کی جا سکیں۔
پہلی بار شیڈول اور مائیکرو فنانس بینکوں کے صارفین موبائل ایپس اور ویب پورٹلز سمیت ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے یونائیٹڈ انشورنس کی پالیسیوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ اس اقدام کا مقصد مائیکرو انشورنس پالیسی کے اجراء اور دعوؤں کی پروسیسنگ کو ہموار کرنا ہے ، خاص طور پر دور دراز علاقوں کے صارفین کے لیے زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ معاہدے پر یونائیٹڈ انشورنس کے سی ای او میاں شاہد اور ون لنک کے نجیب آگر والا نے دستخط کیے ۔ اس اقدام سے پاکستان میں بینکوں کے صارفین کو موبائل ایپس اور ویب پورٹلز کے علاوہ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے انشورنس پالیسیوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔