شراب کے پانچ سپلائیر گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار )شراب سپلائی کرنے والے 5ملزمان گرفتار، 40لٹر سے زائد شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
ملزم شہباز، ملزم دانیال، ملزم محمد علی، ملزم فیضان سے 10، 10لٹر، ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے اس سے 5لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔