نوشہرہ:بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پبی کے علاقہ وزیر گڑھی میں نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ خودکشی کرنے والے 22 سالہ نوجوان ایاز خان کے والد وزیرخان کے مطابق ان کے بیٹے نے رات گئے گندم کی کیڑا مار زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ، اسے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔