پی ٹی سی ایل بورڈ اجلاس، پہلی سہ ماہی کے نتائج کی منظوری

پی ٹی سی ایل بورڈ اجلاس، پہلی سہ ماہی کے نتائج کی منظوری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے 31مارچ کو سال 2025کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔۔۔

 پی ٹی سی ایل گروپ نے 22فیصد کی دہرے ہندسوں کی شرح سے آمدن میں اضافہ کیا۔ گروپ کی آمدنی سال بہ سال 22فیصد کے حساب سے بڑھ کر 61.8 ارب روپے ہو گئی، پی ٹی سی ایل کی آمدنی سالانہ 14فیصد اضافہ سے 29.6ارب روپے ہو گئی جو فلیش فائبر میں 70فیصد اور بزنس سلوشنز میں 23فیصد اضافے کی بدولت ہوئی۔ پی ٹی سی ایل نے 4.1ارب روپے آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو 2024 کی اسی سہ ماہی سے 40فیصد زیادہ ہے، خالص منافع 1.2 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پی ٹی ایم ایل (یوفون 4G) کی آمدنی 21فیصد بڑھی۔ آپریٹنگ منافع میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ یو بینک نے آمدنی میں سال بہ سال 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں