راولپنڈی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان کا 29اپریل سے شروع

 راولپنڈی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ فرسٹ  اینول امتحان کا 29اپریل سے شروع

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 امتحان کا آغاز 29 اپریل سے ہو رہا ہے جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

 چیئرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ میں بتایا اس سال 59550 امیدوار امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات میں شفافیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس متعلقہ پورٹلز پر اپلوڈ اور پرائیویٹ امیدواروں کو دیے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں