دریائے جہلم میں نہاتے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) دریائے جہلم میں دو بھائی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، وہ چک نظام کے قریب رائے پور کے رہائشی تھے۔۔۔
مبینہ طور پر رہائشیوں نے ریسکیو 1122پر کال کی لیکن کئی گھنٹے بعد بھی امدادی ٹیمیں نہ پہنچ پائیں، تھانہ میانی اور تھانہ بھیرہ کا عملہ بھی نہ پہنچ سکا، انتظامیہ کی امداد بھی نہیں ملی۔ اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔