جہلم پولیس کی جنرل پریڈ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹرن آؤٹ چیک کیا

جہلم پولیس کی جنرل پریڈ، ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر نے ٹرن آؤٹ چیک کیا

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں پولیس افسروں، ملازمین، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سلامی کے بعد پریڈ کا معائنہ اور ٹرن آؤٹ چیک کیا ۔ انہوں نے کہا پولیس فورس معاشرے میں امن وامان کے ذمہ دار ہے ،جرائم کے انسداد کیلئے پولیس افسران کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے ، نظم وضبط اور پولیس افسران کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں