عمران غزنوی کی تصنیف بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

عمران غزنوی کی تصنیف  بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)عمران غزنوی کی تصنیف ’شہرت کا انتظام اور بحرانی مواصلات: کارپوریٹ شعبے کا مطالعہ‘ کو اکیڈمی فار گلوبل بزنس ایڈوانسمنٹ امریکا کی جانب سے ممتاز بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

اے جی بی اے کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس دو تا چار جولائی بینکاک تھائی لینڈ میں ہوگی جہاں ایوارڈ دیا جائے گا۔ کانفرنس میں عمران غزنوی کو بطورکلیدی مقرر مدعو کیا گیا ہے، وہ عالمی کارپوریٹ لیڈرز کے سامنے بزنس سٹرٹیجی، شہرت اور قیادت کے موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں