پاکستان پوسٹ : پانچ ملازمین بحال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ نے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات پر برطرف پوسٹ ماسٹر جنرل آفس اسلام آباد کے 5ملازمین کو بحال کر دیا۔
پوسٹ ماسٹر جنرل آفس اسلام آباد کے احکامات کے مطابق فیڈرل سروس ٹربیونل اور این آئی آر سی کے فیصلہ کے تحت گریڈ 2تا 9کے 5ملازمین کو بحال اور ان کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات منسوخ کیے گئے ہیں، احکامات کے مطابق مذکورہ ملازمین کو تمام تنخواہیں و مراعات دی جائیں گی۔