پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی  جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، 200 لٹر جوس تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرخان وارڈ 19میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور 200لٹر جعلی جوس تلف کر دیا۔ فیکٹری مالک کو 60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جوس پر جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں