زیر تفتیش مقدمات یکسو کرنیکی ہدایت

زیر تفتیش مقدمات یکسو کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر کی زیر صدارت آپریشنز ڈویژن افسروں کا اجلاس ہوا، تفتیش کا نظام بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی نے مقدمات کی تفتیش موثر بنانے، زیرتفتیش مقدمات میرٹ پر یکسو کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ادھر ’غازی ویک‘ کی تقریب سے خطاب میں آئی جی نے کہا یہ افسر فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے، اپنا آج دوسروں کے کل کیلئے قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام آباد پولیس کے غازیوںکی تعداد 131ہے جو جرائم کی بیخ کنی، دھماکوں، لاء اینڈ آرڈرز کی صورتحال میں زخمی ہوئے۔ غازی میڈل والے آفیسر کو ایک لاکھ روپے، آ ئی جی کا کلاس ون سرٹیفکیٹ اور مرضی کی پوسٹنگ، شجاعت میڈل کے ساتھ دو لاکھ روپے، کلاس ون سرٹیفکیٹ اور محکمہ میں مرضی کی پوسٹنگ دی جاتی ہے۔ ان ہیروز اور فیملی کی صحت و تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں