9 منشیات فروش گرفتار، 7کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 9منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 7کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔
کارروائیاں چکلالہ، روات، ٹیکسلا، ریس کورس، جاتلی اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ہونے والے ملزموں میں عادل، احمد شیراز، ارسلان، عمیر، اشتیاق، شیر علی، امتیاز، ظریف اور شاہنواز شامل ہیں۔