پاکستان بنانے والوں کے ویژن کا فقدان ہے ، سابق صوبا ئی وزیر صحت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر صحت اور معروف سماجی ر ہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پاکستان بنانے والوں کے ویژن کا شدید فقدان ہے۔
انہوںنے ان خیالات کا اظہار انجمن فیض الاسلام فیض آبادمرکز میں یوم اقبال اور انجمن کے یوم تاسیس کی مشترکہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر انجمن پروفیسرڈاکٹر ریاض احمدنے تقریب کی صدارت کی ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا مومن کا سب سے بڑا ہتھیار اس کا اللہ اور اسلامی تعلیمات پر ایمان و ایقان ہوتا ہے جس کے آگے تمام مشینی اسباب کمزور پڑ جاتے ہیں۔