وی سی ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تقرری التوا کا شکار
اسلام آباد(ایس ایم زمان)وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تقرری التوا کا شکار ہوگئی ہے، تین ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کابینہ اور صدر پاکستان سے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کی منظوری نہیں ہوسکی ہے۔۔۔
مستقل وائس چانسلر کیلئے صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، سابق وائس چانسلر پروفیسر تنویر خالق اور پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال کے نام بھجوا ئے گئے تھے، تین ماہ کے لیے عارضی طور پر تعینات وائس چانسلر کی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی جبکہ عارضی طور پر تعینات وائس چانسلر پروفیسر موسیٰ خان کے چارج میں توسیع کے احکامات بھی جاری نہیں ہوئے ہیں۔