بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی
راولپنڈی(خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو آسان ہدف سمجھنے والا بھارت یہ ذہن میں رکھے وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاکستان کی جوابی کارروائی ان کی آنے والی 7 نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔۔۔
بھارت نے کو ئی حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بار کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکر ٹری اسد محمود ملک نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر ردعمل میں کہا کہ یہ معاہدہ کوئی بھی ایک ملک ختم نہیں کر سکتا بلکہ اس میں اگر کوئی ترمیم بھی کرنی ہے تو دونوں ممالک کی باہمی مشاورت کے ساتھ ہونی ہے۔