خود کو کسٹم اہلکار بتا کر شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ روات پولیس نے خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے میں مصروف 4 ملزمان کو گرفتار کرکے شہری سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔۔۔
گاڑی، جعلی نمبر پلیٹیں، ہتھکڑی، ریوالونگ لائٹ، وائرلیس سیٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان شہری سے واردات کر رہے تھے کہ پولیس نے مشکوک جان کر چیک کیاتو ملزمان نے اپنا تعارف کسٹم اہلکاروں کے طور پر کروایا جو تحقیقات پر ثابت نہ کر سکے ، ملزمان خود کو سرکاری ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے گاڑیاں روکتے اور شہریوں کو لوٹتے تھے گرفتار ملزمان میں ذیشان، حسن، اسد اور فرحان شامل ہیں۔