منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 22 ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے خاتون سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 کلو سے زائد چرس، 100 لٹر شراب اور 5 پستول برآمد کیے۔
کارروائیاں تھانہ نیوٹاؤن، آر اے بازار، رتہ امرال، ریس کورس، نصیرآباد، واہ کینٹ، جاتلی، روات، کہوٹہ، بنی، صادق آباد، ویسٹریج، چکلالہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے۔