آئیسکو کو طلب کے مطابق نیشنل گرڈ سے کوٹہ دیا جا رہا ، ترجمان

 آئیسکو کو طلب کے مطابق نیشنل گرڈ سے کوٹہ دیا جا رہا ، ترجمان

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)آئیسکو ترجمان نے اپنی وضاحت میں بتایا ہے کہ آئیسکو کو طلب کے مطابق نیشنل گرڈ سے کوٹہ دیا جا رہا ہے۔۔۔

لوڈ مینجمنٹ نہیں ہو رہی البتہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث برقی رو معطل کی جا تی ہے، راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو کشادہ کرنے اور فلائی اوورز کی تعمیر کے مختلف منصوبے جاری ہیں جن کی وجہ سے سیفٹی اور بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کے لئے آئیسکو انتظامیہ مختلف اوقات میں متعلقہ فیڈرز پر محدود دورانیے کے شٹ ڈاؤن لیتی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے صارفین متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز، ہیلپ لائن کے نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں