خواتین کو بااختیار بنانے میں یو ایس ایف کا کلیدی کردار، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مکمل صنفی شمولیت کے بغیر ٹیکنالوجی کی ترقی اور قومی ترقی کا حصول مشکل ہے۔۔۔
پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے فروغ میں یونیورسل سروس فنڈ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، خواتین کو بااختیار بنانے میں یو ایس ایف کا کلیدی کردار ہے، وزارت آئی ٹی کی طرف سے 45 لاکھ افراد کو ڈی جی سکلز پروگرامز کے ذریعے آن لائن فری لانسنگ ٹریننگ فراہم کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل سروس فنڈ کے زیر اہتمام آئی سی ٹی شعبے میں خواتین کے عالمی دن 2025 کے سلسلے میں منعقدہ گرلز ان آئی سی ٹی فار انکلوسیو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور یو ایس ایف کے سینئر حکام، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او حارث محمود، جی ایس ایم اے کی کنٹری لیڈ رسائرہ فیصل، ماہرین تعلیم، ممتاز خواتین انٹرپرینیورز، ٹیلی کام سیکٹر بشمول جاز، آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ اب تک یو ایس ایف نے بلاامتیاز ملک کے چاروں صوبوں میں 161 منصوبوں کے ذریعے 4400 موبائل ٹاورز لگائے ہیں جبکہ 17 ہزار 200 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل کے ذریعے ایک ہزار سے زائد ٹاؤنز اور یونین کونسلوں کو منسلک کیا گیا ہے۔