وفاقی وزیر عمران شاہ کا دورہ بی آئی ایس پی، چیئر پرسن سے ملاقات

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے گزشتہ روز بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتا یا کہ بی آئی ایس پی تسلیم شدہ سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جس نے ملک بھر کی ایک کروڑ غریب خواتین کو قومی شناخت دی، بینظیر ہنر مند پروگرام کا مقصد مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کے افراد کو عالمی تقاضوں کے مطابق تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے پائلٹ مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے ،سید عمران احمد شاہ نے بی آئی ایس پی کے مؤثر اقدامات کو سراہا اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ادارے کے مشن میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔