سی ڈی اے کے 65لوئر کیڈر ملازمین کی بطورجونیئر اسسٹنٹ ترقی

 سی ڈی اے کے 65لوئر کیڈر  ملازمین کی بطورجونیئر اسسٹنٹ ترقی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے میں کام کرنیوالے 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئر اسسٹنٹ ترقی دے دی گئی۔۔۔

،اس حوالے سے تقریب سی ڈی اے ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنراسلام آباد چودھری محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،ڈائریکٹر ایچ آر ڈی کنزیٰ افسر، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یٰسین نے شرکت کی،اس موقع پرترقی پانے والے ملازمین میں لیٹرتقسیم کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا تمام ملازمین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر ادارے کی ترقی کیلئے کام کریں  ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں