راولپنڈی :چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سٹریٹ کرائم، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 موٹر سائیکل۔۔۔
، 75 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔تھانہ آراے بازار پولیس نے نقب زنی میں مطلوب حسن اور احمد کو گرفتار کر کے 12 ہزار روپے برآمد کیے ، ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم میں مطلوب باسط اور سیف کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، 48 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا ، تھانہ بنی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں مطلوب عادل اور وقاص رفیق کو گرفتار کر کے 15ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا ، ملزم عادل قبل ازیں چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔