نمل میں سپرنگ فیسٹیول اختتام پذیر

 نمل میں سپرنگ فیسٹیول اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نمل میں منعقدہ سپرنگ فیسٹیول جمعہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پانچ روزہ فیسٹیول میں ثقافتی رنگ۔۔

، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور بین الاقوامی ہم آہنگی کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں، فنون اور علمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پیر کے روز فیسٹیول کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا تھا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں، ثقافتی اتاشیوں اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں