شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں، ڈی آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خا ن نے۔۔
شہریوں کے مسائل کی دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، دونوں افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے ،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔