صوما لیہ کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ بی آئی ایس پی ہیڈ کو ارٹر ز

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) صوما لیہ کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے بی آ ئی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا۔۔
اور ایک اجلاس میں شر کت کی جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور نے کی۔وفد کو بینظیر کفالت، مشروط مالی معاونت، تعلیمی وظائف، نشوونما، نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مری میں ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔ صومالیہ سے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر فردوسہ احمد عبداللہ نے این ایس ای آر ڈائنامک رجسٹری کو بیحد سراہا۔