شہری سے ناروا سلوک پر ایس آ ئی اور اے ایس آ ئی معطل
راولپنڈی(خبرنگار)سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل،ایس ڈی پی او آفس سول لائنز سرکل اور تھانہ ویمن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے ، سی پی او نے شہری سے ناروا سلوک کی شکایت پر انچارج چوکی گرجا سب انسپکٹر احمد نواز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزادہ آفتاب عباس کو معطل کردیا۔