منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 13 ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 13ملزمان گرفتار، ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس، 100گرام آئس، 154 لٹر شراب اور 4پستول برآمد کر لیے گئے۔
تھانہ نصیرآباد پولیس نے حسنین سے 100گرام آئس، واہ کینٹ پولیس نے ناظم سے 1 کلو 580 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے بلال سے 1کلو 460 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے عبدالغفار سے 550 گرام چرس، وحید سے 530 گرام چرس، سٹی پولیس نے غلام رسول سے 550 گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے صفدر علی سے 120بوتل شراب، وارث خان پولیس نے نبیل سے 24 بوتل شراب، رتہ امرال پولیس نے عدنان سے 10 لٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے مجیب سے پستول، صادق آباد پولیس نے معاویہ سے پستول، چکلالہ پولیس نے ندیم سے پستول، گوجر خان پولیس نے سجاد سے پستول برآمد کیا۔