اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے میڈیا و بار کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا برادری اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے میڈیا و بار کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔۔۔
کمیٹی سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منظور ججہ ایڈووکیٹ کی نگرانی اور رہنمائی میں تشکیل دی گئی، سیکرٹری بار کے مطابق کمیٹی کا مقصد مؤثر ابلاغ، شفافیت اور ذمہ دار قانونی رپورٹنگ کو فروغ دینا ہے ، ہائیکورٹ بار کی سابق فنانس سیکرٹری فرح حسن کمیٹی کی چیئرپرسن جبکہ سیدہ ردا بتول ایڈووکیٹ اور نایاب سحر ایڈووکیٹ کمیٹی کی رکن ہونگی ۔ادھرہائیکورٹ بار نے اس سلسلے میں ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کابینہ اورممبران کو تعارفی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید حسین واجد گیلانی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار منظور احمد ججہ اور نائب صدر افتخار باجوہ سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔