شادی والے گھر سے ڈھائی کروڑ کے زیورات، 5 ہزار ڈالر چوری

 شادی والے گھر سے ڈھائی کروڑ کے زیورات، 5 ہزار ڈالر چوری

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ مورگاہ کی حدود عسکری 4 میں شادی والے گھر سے نامعلوم چورڈھائی کروڑ سے زائد کے زیورات اور 5 ہزار ڈالر لے گئے۔۔۔

مدعی مقدمہ کے مطابق مہندی کے سلسلے میں سارے گھر والے گھر کو تالا لگاکر اسلام آباد گئے ہوئے تھے، گھر واپس لوٹنے پر دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور سامان غائب ہے، متاثرہ فیملی نے تحریری درخواست میں چوری کا الزام گھر کے نوکروں پر لگا یا جس پر پولیس نے نوکروں کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں