راولپنڈی میں 2 بڑے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کا آغاز
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی میں 2 بڑے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس ویلفیئر فلنگ سٹیشن فوارہ چوک کا افتتاح کیا اور پولیس ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس ویلفیئر فلنگ سٹیشن فوارہ چوک کا افتتاح کیا اور پولیس ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا، بعد ازاں شیل پاکستان کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔