آر پی او کی تھانہ پتریا ٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
مری (نمائندہ دنیا) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ پتریاٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
انہوں نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے، بعد ازاں بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او مری، ڈی سی مری کے ہمراہ تھانہ پتریاٹہ کا دورہ کیا، فرنٹ ڈیسک، حوالات، تھانے کی بلڈنگ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ہدا یت کی کہ تھانہ کا ریکارڈ بروقت مکمل کیا جا ئے اور پبلک سروس ڈ لیوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔