اسلام آباد میں سرویلنس، مانیٹرنگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت

 اسلام آباد میں سرویلنس، مانیٹرنگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میٹنگ کا انعقاد ہوا، اجلاس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سید علی ناصر رضوی نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ہدا یت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کوتیز کیا جائے، جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھا یا جا ئے، شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اورضلع بھر کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں