خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال دیا ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

 خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال دیا ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، راجہ عرفان پرویز، اجمل محمود اور محمد علی نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی ، خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال دیا ہے خسارے میں چلنے والے ادارے منافع بخش بن گئے ہیں ، عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ۔راجہ انعام اللہ نے وزیراعظم کو آل پاکستان اختر علی صدیقی اینڈ چودھری محمد ریاض میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں