جلد عوام کو گھر پر ڈاکٹرز کی سہولت دستیاب ہوگی، وزیر صحت

جلد عوام کو گھر پر ڈاکٹرز کی سہولت دستیاب ہوگی، وزیر صحت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن نظام پر کام جاری ہے اور جلد عوام کو گھرکی دہلیز پر ڈاکٹرز کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہواوے کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری اور سمارٹ ہیلتھ کیئر منصوبے اور دیہی علاقوں اور بنیادی مراکز صحت میں معیاری علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔دریں اثنا وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں طبی آلات کی تیاری خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے   شفا فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیر صحت کو پاکستان میں تیار کردہ وینٹیلیٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں